صفحہ اول
لاہور ہائیکورٹ،ورکر ویلفیئر فنڈز وصولی کے اختیار سے متعلق مقدمے میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری

✓ لنک کاپی ہو گیا
لاہور۔19مئی (دوست نیوز):لاہور ہائیکورٹ نے ورکر ویلفیئر فنڈز کی وصولی سے متعلق دائر درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ جسٹس شاہد کریم نے امپیریل سیمنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے معاملے پر معاونت کے لیے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔
