مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,698 PKR Bitcoin $79,746 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,698 PKR Bitcoin $79,746
قومی

آنے والا مون سون شدید ہو سکتا ہے، ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 3 منٹ
چین ، شدید بارشوں کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 7 ہو گئی ، 14 افراد تاحال لاپتہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

مظفرآباد ،آنے والا مون سون شدید ہو سکتا ہے، تاہم ایس ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر مستعد ہیں،ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

مظفرآباد۔ 18 مئی (دوست نیوز):ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا مون سون شدید ہو سکتا ہے، تاہم ایس ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر مستعد ہیں۔ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تیاریوں کا عمل جاری ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مشینری کو فیلڈ میں تعینات کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ندی نالوں کی صفائی کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور وہ تمام نالہ جات جن میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے اور جو آبادیوں کو متاثر کر سکتے ہیں، ان کی ڈی سلٹنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ ایسی تمام آبادیاں جو مون سون کے دوران متاثر ہو سکتی ہیں، ان کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے اور ان کے لیے متبادل انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ قدرتی آبی راستوں اور نالہ جات کے اندر یا ان کے قریب قائم آبادیوں کو باقاعدہ نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں اور انخلا کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ مون سون کے موسم میں کم از کم وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ عوام الناس میں شعور و آگاہی پیدا کرنے اور بروقت اطلاعات کی فراہمی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مون سون کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے جبکہ مجموعی منصوبہ بندی آخری مراحل میں ہے۔ اس ضمن میں درکار تمام ضروری وسائل کی بروقت فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مون سون کے دوران انسانی جانوں، املاک اور دیگر اثاثہ جات کو محفوظ بنایا جا سکے اور کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں