مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,659 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,659
تازہ ترین

انسداد پولیو مہم کے دوان 4 لاکھ 2 ہزار 720 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ڈاکٹر شوکت حسین ابڑو

📅 پیر، 18 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
انسداد پولیو مہم کے دوان 4 لاکھ 2 ہزار 720 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ڈاکٹر شوکت حسین ابڑو
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

لاڑکانہ۔ 18 مئی (دوست نیوز):ڈاکٹر شوکت حسین ابڑو نے کہا ہے کہ محکمہ صحت حکومتِ سندھ اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی خصوصی ہدایات کے تحت 18 مئی 2026سے 21 مئی 2026 تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے لیے پولیو ورکرز کو چھتریاں اور کیپس فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں مہم سے قبل ورکرز میں چھتریاں اور کیپس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لاڑکانہ میں نومولود بچوں سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے تقریباً 4 لاکھ 2 ہزار 720 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں 1325 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع لاڑکانہ کے باشعور عوام، خصوصاً والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انہیں ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ بنائیں۔اس موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ضلع لاڑکانہ کے ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نوناری اور (NSTOP) آفیسر راول انصاف ساہڑ بھی موجود تھے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں