مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842
قومی

لوگوں کے جو بچے اوور ڈوز سے مرگئے، پولیس نے وہ بھی مجھ پر ڈال دیئے، انمول عرف پنکی

📅 پیر، 18 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
لوگوں کے جو بچے اوور ڈوز سے مرگئے، پولیس نے وہ بھی مجھ پر ڈال دیئے، انمول عرف پنکی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کراچی (دوست نیوز۔ 18 مئی2026ء) کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی نے اپنی گرفتاری اور الزامات کے حوالے سے مزید دعوے کردیئے، پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دے دیا۔ منشیات اسمگلنگ اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پولیس کی پوری کارروائی کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دے دیا ہے، ملزمہ نے دعویٰ کیا کہ اسے نا صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ایسے جرائم بھی اس کے کھاتے میں ڈال دیئے گئے جو اس نے کیے ہی نہیں۔ملزمہ پنکی نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار اسے ایک ایسے گھر میں لے کر گئے جو گزشتہ 20 سالوں سے بند پڑا تھا، پولیس نے وہاں خود منشیات رکھی اور پھر مجھے زبردستی اسے اٹھانے کا حکم دیا تاکہ میری گرفتاری ظاہر کی جا سکے، پولیس نے شہر میں منشیات کی اوور ڈوز سے مرنے والے بچوں کے مقدمات بھی مجھ پر ڈال دیئے۔

ملزمہ نے پولیس حراست کے دوران اپنے ساتھ ہونے والے سلوک پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، میرے منہ پر تھپڑ مارے گئے اور تفتیشی افسر نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاکہ میں ان کے مطالبات مان لوں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں