مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842
تازہ ترین

پروفیسر سلامت اختر نے ہمیشہ پاکستان میں انصاف، انسانی حقوق اور بالخصوص اقلیتوں کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کی ‘نواز سلامت

📅 اتوار، 17 مئی 2026 ✍️ Editor ⏱ 3 منٹ
nawaz salamat
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

نواز سلامت نے خصوصی طور پر فورم کے چیئرمین سموئیل پیارا اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف پروفیسر سلامت اختر بلکہ اُن تمام افراد کے لیے حوصلہ افزائی ہے جو پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی وقار اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اسلام آباد (افتخار سیماب سے) آل پاکستان کرسچن لیگ کے رہنما اور معروف دانشور پروفیسر سلامت اختر کے صاحبزادے نواز سلامت نے امپلیمنٹیشن مینارٹی رائٹس فورم کی جانب سے پروفیسر سلامت اختر کو دیئے جانے والے اعزاز پر دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔ نواز سلامت نے اپنے بیان میں کہا کہ پروفیسر سلامت اختر نے ہمیشہ پاکستان میں انصاف، انسانی حقوق اور بالخصوص اقلیتوں کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کی۔

انہوں نے اپنی معروف کتاب “تحریکِ پاکستان کے گمنام کردار” میں سابق چیف جسٹس پاکستان، جسٹس اے آر کارنیلیس کے افکار، کردار اور قومی خدمات پر ایک مکمل باب تحریر کیا، جس کے ذریعے نئی نسل کو اُن کی شخصیت اور خدمات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خاندان اس بات پر بے حد شکر گزار ہے کہ امپلیمنٹیشن مائنارٹی رائٹس فورم نے پروفیسر سلامت اختر کی علمی، سماجی اور انسانی خدمات کو یاد رکھتے ہوئے انہیں اس باوقار اعزاز سے نوازا۔

نواز سلامت نے خصوصی طور پر فورم کے چیئرمین سموئیل پیارا اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف پروفیسر سلامت اختر بلکہ اُن تمام افراد کے لیے حوصلہ افزائی ہے جو پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی وقار اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ اعزاز لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان کی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس، جناب جسٹس امین الدین خان کے ہاتھوں پیش کیا گیا، جبکہ پروفیسر سلامت اختر کی جانب سے یہ اعزاز اُن کی صاحبزادی، سمیرا آشر نے وصول کیا۔

nawaz
award
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں