مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,833 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,833
قومی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ ، اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم، قبضے اور تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ

📅 اتوار، 17 مئی 2026 ✍️ Editor ⏱ 2 منٹ
وزیراعظم کی ایف بی آر کو 15 جون تک زیر التوا ٹیکس ریفنڈ کیسز نمٹانے کی ہدایت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم، قبضے اور تشدد کا فوری خاتمہ کیا جائے

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم، قبضے اور تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتے کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج نکبہ کی 78ویں برسی کے موقع پر ہم 1948 سے فلسطینی عوام کی اپنے وطن سے بے دخلی، محرومی اور انکی مسلسل مشکلات کو یاد کررہے ہیں۔ اس غمگین موقع پر پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم، قبضے اور تشدد کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک خودمختار، آزاد، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ٹیگز: #GAZA #isreal #palestine #pm pakistan #un
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں