مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,622 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,622
تازہ ترین

سوڈان میں تقریباً 1 کروڑ 95 لاکھ افراد شدید غذائی بحران کا شکار ہیں ، اقوامِ متحدہ

📅 ہفتہ، 16 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 1 منٹ
united,
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اقوام متحدہ۔16مئی (دوست نیوز):اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں تقریباً 1 کروڑ 95 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ اور بھوک کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔شنہو کے مطابق اقوامِ متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے روزانہ کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ خوراک و زراعت کے ادارےورلڈ فوڈ پروگرام اور یونیسیف کی رپورٹس کے مطابق دارفور اور کردفان کے 14 علاقے قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جون سے ستمبر کے دوران غذائی قلت کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ انسانی امداد موجودہ ضروریات کے مقابلے میں انتہائی ناکافی ہے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق امدادی اداروں نے فروری سے مئی کے دوران ہر ماہ 48 لاکھ افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم فروری میں صرف 31 لاکھ 30 ہزار افراد کو مدد فراہم کی جا سکی۔

ٹیگز: #international #sudan #un
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں