مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,622 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,622
تازہ ترین

پاکستان میں آئی بی آئی کے ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹرز کا قیام انتہائی مثبت ثابت ہوگا ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

📅 جمعہ، 15 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
وزیراعظم کی ایف بی آر کو 15 جون تک زیر التوا ٹیکس ریفنڈ کیسز نمٹانے کی ہدایت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔15مئی (دوست نیوز):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آئی بی آئی گروپ کی طرف سے پاکستان میں اپنے ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹرز کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہوئے پاکستان اور چین کے مابین کاروباری سطح پر بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چین کے 11 رکنی بڑے کاروباری وفد نے جمعہ کو یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس کی سربراہی آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی، صدر اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر چیان شیاو جون کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کیا ۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت میں چین کی شاندار ترقی کو سراہا اور کہا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں اپنے دورۂ چین کے منتظر ہیں۔ وزیرِ اعظم نے آئی بی آئی گروپ کے پاکستان میں اپنے ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹرز قائم کرنے کے فیصلے کو سراہا اور پاکستان و چین کے درمیان کاروباری سطح پر بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر نہایت حوصلہ افزا ہے کہ آئی بی آئی ڈیجیٹل، معیشت میں تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی اشتراک کو فروغ دے گا۔پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیان شیاو جون نے کہا کہ آئی بی آئی پاکستان کی معیشت میں ڈیجیٹل اصلاحات میں معاونت کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی بی آئی کے ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹرز کا قیام اس ضمن میں انتہائی مثبت ثابت ہوگا اور پاکستان کے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو چینی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرکے بے شمار مواقع مہیا کرے گا۔ بیان کے مطابق یہ وفد وزیرِ اعظم کے ستمبر 2025 میں دورۂ بیجنگ کے دوران منعقدہ پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کے تسلسل میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ٹیگز: #international #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں