مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,635 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,635
تازہ ترین

کوکین کوئین انمول پنکی کا 4 مقدمات میں 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

📅 بدھ، 13 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
کوکین کوئین انمول پنکی کا 4 مقدمات میں 3 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کراچی (دوست نیوز۔ 13 مئی2026ء) کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، پولیس کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیموں کی مستعدی کے بعد عدالت نے ملزمہ کو ریلیف دینے کے بجائے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کو سخت سکیورٹی میں کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی استدعا پر ملزمہ کا 4 مقدمات میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزمہ کو صرف منشیات فروشی ہی نہیں بلکہ کئی سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس ریمانڈ کے دوران تھانہ بغدادی میں درج قتل کے ایک ہائی پروفائل کیس میں ملزمہ سے تفتیش کی جائے گی، کوکین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور سپلائی کے مقدمات میں تفتیش ہوگی، گرفتاری کے وقت برآمد ہونے والے مبینہ اسلحے سے متعلق کیسز بھی شامل ہیں، مجموعی طور پر ملزمہ کے خلاف 4 مختلف مقدمات ہیں جن میں انمول پنکی کا ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ ملنے کے بعد اب انوسٹی گیشن ٹیمیں ان امور پر تفتیش میں توجہ دیں گی کہ قتل کے کیس میں کیا قتل منشیات کے کاروبار میں رکاوٹ بننے کی وجہ سے کیا گیا؟ کراچی اور لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں موجود دیگر سہولت کاروں اور پولیس کے اندر موجود ’کالی بھیڑوں‘ کا سراغ لگانے کوشش کی جائے گی، ریمانڈ کے دوران منشیات کے کاروبار سے بنائے گئے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی بھی چھان بین ہوگی۔                                                      

ٹیگز: #drug #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں