مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,844 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,218 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,844 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,218
تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کے باعث یہود و ہنود گمراہ کن پروپیگنڈا مہم کیلئے متحرک

📅 بدھ، 13 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
pakistan
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔13مئی (وست نیوز):امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی اصولی سفارت کاری نے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو اضطراب کا شکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مئی 2025 کی پاک بھارت کشیدگی میں کامیابی کے بعد پاکستان نے خطے میں اپنے بڑھتے اثر و رسوخ کو مؤثر انداز میں استعمال کیا،اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت علاقائی و عالمی فورمز نے پاکستان کے فعال ثالثی کردار کو تسلیم کیا،پاکستان کے فلسطین پر مؤقف اور بڑھتے سفارتی کردار پر اسرائیل اور بھارت کو تحفظات ہیں،یہود و ہنود پروپیگنڈا مشینری پاکستان کے مثبت کردار کو کمزور کرنے کیلئے منظم میڈیا مہمات کا سہارا لینے لگی،اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے امریکی میڈیا پر پاکستان کیخلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزام لگایا کہ پاکستان اسرائیل کے خلاف ”بوٹ فارمز“ کے ذریعے امریکی اکاؤنٹس سے ٹویٹس کرواتا ہے،نیتن یاہو نے سی بی ایس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے امریکا اسرائیل تعلقات میں کشیدگی کا الزام بھی پاکستان پرعائد کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نے من گھڑت پروپیگنڈا کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کشیدگی اور پاکستانی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی۔پاکستانی دفتر خارجہ نے تمام خبروں کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ ایرانی طیاروں کی آمد و رفت سفارتی عملے تک محدود تھی،اسرائیل نواز سی بی ایس میں شیندی رائس کی تقرری اور باری ویس کی ادارتی سرگرمیوں کو متنازعہ قرار دیا جاتا ہے،برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے کابل میں دہشتگرد ٹھکانوں پر حملوں کو انسانی المیہ کے طور پر پیش کیا،بھارتی میڈیا نے بھی بی بی سی کی کابل حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے مضحکہ خیز بیانیے کو بطور پروپیگنڈا استعمال کرنا شروع کر دیا،دوسری جانب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے پاکستان میں عدم استحکام اور ثالثی کے کردار کو متاثر کرنے کیلئے دہشتگرد سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے بڑھتے اثر و رسوخ سے بھارت کو پس منظر میں چلے جانےکا خدشہ ہے،فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل مؤقف کے باعث اسرائیل پاکستان کو اپنا مخالف سمجھتا ہے،پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے خلیجی ریاستوں کو امریکا ایران تنازعہ میں مزید تباہی سے بچا لیا ہے ، پاکستان کہ بڑھتے ہوئے عالمی سفارتی اثر و ر سوخ نے بھارت اسرائیل کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، بھارت اسرائیل منظم گٹھ جوڑ پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کے لیے مغربی میڈیا کا سہارا لے رہا ہے۔

ٹیگز: #india #international #iran #israil #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں