مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,831 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,831
عالمی

امریکی مطالبات غیرمعقول ہیں، لڑائی پر مجبور کیا گیا تو لڑیں گے، ایرانی وزارت خارجہ

📅 پیر، 11 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
پاکستان کی ثالثی کے ذریعے امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

تہران (دوست نیوز۔ 11 مئی2026ء) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی ہماری تجاویز ذمہ دارانہ پیشکش پر مبنی تھی لیکن امریکہ غیر معقول مطالبات کر رہا ہے، ایران اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور ضرورت پڑنے پر مقابلہ بھی کرے گا، لڑنے پر مجبور کیا جائے گا تو لڑیں گے۔ اس حوالے سے اہم پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ جب بھی ہمیں لڑنے پر مجبور کیا جائے گا تو ہم لڑیں گے اور جہاں کہیں بھی سفارتکاری کی گنجائش نظر آئے گی، ہم اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے، سفارتکاری کے اپنے اصول ہوتے ہیں اور ہمارا ہر فیصلہ قومی مفادات کی بنیاد پر ہوگا کیونکہ ایران نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ واقعات کی وجہ سے علاقے کا امن و استحکام خطرے میں پڑ گیا ہے، امریکہ اب بھی غیر معقول مطالبات کر رہا ہے، جبکہ ایران نے گزشتہ روز پاکستان کے ذریعے ٹرمپ کی تجویز پر جو جواب بھیجا تھا وہ بالکل بھی غیر منصفانہ نہیں تھا، جنگ کے خاتمے کی ہماری تجاویز ذمہ دارانہ پیشکش پر مبنی تھی، علاقائی سلامتی کی بحالی کے لیے خطے کے ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو بڑھانا ضروری ہے۔اس دوران مصر کے متحدہ عرب امارات میں ایرانی ڈرونز گرانے کی اطلاعات پر ایک سوال کے جواب میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور مصر کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، علاقائی امن کو بیرونی مداخلت کے بجائے مقامی ممالک کے تعاون سے ہی برقرار رکھا جانا چاہیئے، ہمارے لیے اصل تشویش خطے کی سکیورٹی ہے اور کوئی بھی ایسی مداخلت جو استحکام کو نقصان پہنچائے وہ ناقابلِ قبول ہے، چاہے وہ کسی بھی ملک یا فریق کی جانب سے کی جائے۔

ٹیگز: #international #iran #pakistan #usa
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں