مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,532 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,532
بزنس

کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی جگہوں پر اگائی گئی سبزیوں کو کھلاپانی دینے سے گریزکا مشورہ

📅 پیر، 11 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی جگہوں پر اگائی گئی سبزیوں کو کھلاپانی دینے سے گریزکا مشورہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

فیصل آباد ۔ 11 مئی (دوست نیوز):محکمہ زراعت کی جانب سے شہریوں کوکچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی کیاریوں میں اگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی دینے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عدیل احمد نے کہاکہ گھریلوسطح پر کچن گارڈننگ کے تحت چھوٹی جگہوں پر اگائی گئی سبزیوں کو کھلاپانی دینے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کیاریوں کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ نرسری کے ذریعے لگائی جانیوالی سبزیات جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بنا کر اس میں کاشت کی جائیں تاکہ ننھے منے پودوں کو پرندوں، کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلاؤ میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں لہٰذا ان کا بروقت تدارک ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کو گوڈی کے ذریعے آسانی سے ختم کیاجاسکتاہے۔

ٹیگز: #food #kitchen guarden #vegetable
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں