مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,774 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,774
بزنس

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 12.747 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

📅 پیر، 11 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 1 منٹ
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 12.747 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔11مئی (دوست نیوز):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 12.747 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 321 ملین ڈالر زر مبادلہ ملک ارسال کیا۔ ستمبر 2020 سے لے کر اب تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 12.747 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طور پر 1.833 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 555 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 1.155 ارب ڈالر اور سٹاک ایکسچینج میں 123 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

ٹیگز: #pakistan #ترسیلات
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں