حج کے احکام
Rules of Hajj
حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے بلوغت شرط ہے
Maturity is a condition for performing Hajj
🍃 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: أَيُّمَا صَبِيٍّ حَجَّ ثُمَّ بَلَغَ الحِنْثَ، فَعَلَيْهِ أَنْ يَحُجَّ حَجَّةً أُخْرَىٰ. [صحیح الجامع الصغیر:2729]
🍃 عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو بچہ حج کرے پھر وہ بلوغت کو پہنچ جائے تو اس پر ضروری ہے کہ وہ دوسرا حج کرے۔
🍃 The Messenger of Allah ( ﷺ ) said: A child who performs Hajj then it is necessary for him to perform another Hajj after reaching puberty.
نابالغ بچے کے حج کا ثواب والدین کو ملنا
The reward of the minor child’s Hajj will be given to the parents
🍃 عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ صلى الله عليه وسلم لَقِىَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ فَقَالَ مَنِ الْقَوْمُ قَالُوا الْمُسْلِمُونَ. فَقَالُوا مَنْ أَنْتَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا فَقَالَتْ أَلِهَذَا حَجٌّ قَالَ نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ. [صحیح مسلم:1336]
🍃 ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی روحاء کے مقام پر ایک قافلے سے ملاقات ہوئی تو آپ ﷺ نے پوچھا کہ تم کون سی قوم ہو؟ تو ان لوگوں نے کہا مسلمان ہیں۔
- پھر پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کا رسول۔ تو ان میں سے ایک عورت نے اپنے بچے کو اٹھا کر عرض کیا کہ کیا اس کا بھی حج ہو جائے گا؟
آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں اور تمہارے لیے اجر ہے۔
🍃It is narrated from Ibn Abbas ( رضی اللہ عنہ ) that the Prophet ( ﷺ ) met a caravan at the place of ar-Rauha. The Prophet ( ﷺ ) asked them who they were. They replied they were Muslims. - Then they asked who are you? The Prophet ( ﷺ ) replied I am Messenger of Allah. So one of the women lifted up a boy to him and asked whether the child could be credited with having performed the pilgrimage, to which the Prophet ( ﷺ ) replied, Yes, and you will have a reward.
Leave a Reply