مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,210 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,385
ذائقہ

مزیدار چکن پلاؤ کی آسان ترکیب

📅 جمعرات، 07 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
مزیدار چکن پلاؤ کی آسان ترکیب
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

دوست نیوز

🛒 اجزاء:

  • چکن: 1 کلو
  • چاول: 1 کلو (باسمتی)
  • پیاز: 2 درمیانے
  • لہسن ادرک پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ
  • دہی: آدھا کپ
  • ثابت گرم مصالحہ:
    • دار چینی 2 ٹکڑے
    • لونگ 5 عدد
    • بڑی الائچی 2 عدد
    • زیرہ 1 چائے کا چمچ
    • کالی مرچ 8 سے 10 عدد
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہری مرچ: 4 عدد
  • تیل یا گھی: 1 کپ
  • پانی: ضرورت کے مطابق

👨‍🍳 بنانے کا طریقہ:

1️⃣ چاول بھگو دیں

چاول اچھی طرح دھو کر تقریباً 30 منٹ کے لیے بھگو دیں۔

2️⃣ چکن تیار کریں

ایک پتیلی میں گھی یا تیل گرم کریں۔
اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری فرائی کریں۔

اب لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر ہلکا بھونیں، پھر چکن شامل کریں اور 5 سے 7 منٹ پکائیں۔

3️⃣ مصالحہ شامل کریں

اب ثابت گرم مصالحہ، نمک، دہی اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ خوشبو آنے لگے۔

4️⃣ یخنی تیار کریں

اس میں تقریباً 5 سے 6 کپ پانی ڈالیں اور چکن گلنے تک پکائیں۔

5️⃣ چاول شامل کریں

جب چکن نرم ہو جائے تو بھیگے ہوئے چاول شامل کریں۔
پانی چاولوں سے تقریباً ایک انچ اوپر ہونا چاہیے۔

6️⃣ دم دیں

تیز آنچ پر پانی خشک ہونے دیں۔
پھر ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ دم دے دیں۔

ٹیگز: #biryani #pakistan #pulao
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں