دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
اسلام آباد۔5مئی (دوست نیوز):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیےہیں ۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ریکاڈ کیا گیا۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 100 کیوسک جبکہ خیرآباد پل پر پانی کی آمد 71 ہزار 900 کیوسک رہااور اخراج 71 ہزار 900کیوسک رہا۔دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 36 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 500 کیوسک اور اخراج 95 ہزار کیوسک رہا۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 89 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 84 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 84 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 65 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
گدو بیراج میں پانی کی آمد 50 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 100 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 44 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 800کیوسک رہا جبکہ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر ریکارڈ کیا گیا۔
تریموں بیراج میں پانی کی آمد 25 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 700 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1461.27 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.378 ملین ایکڑفٹ ہے۔
منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1161.25 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.177 ملین ایکڑ فٹ ہےجبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.226 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply