مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,073 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,432
صفحہ اول

وزیر اعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات میں میزائل و ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کا احترام کرنے پر زور

📅 منگل، 05 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
وزیراعظم کی ایف بی آر کو 15 جون تک زیر التوا ٹیکس ریفنڈ کیسز نمٹانے کی ہدایت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔5مئی (دوست نیوز):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں میزائل و ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کا احترام کرنے پر زور دیا ہے ۔ منگل کو” ایکس ” پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں شہری انفراسٹرکچر پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے، تاکہ مذاکرات کے لیے ضروری سفارتی گنجائش پیدا ہو سکے، جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی طرف لے جائے۔

ٹیگز: #iran #pakistan #uae
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں