مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,456 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,456
قومی

ون کانسٹیٹیوشن پر میرا موقف آج بھی وہی ہے جو پہلے دن تھا‘ محسن نقوی

📅 پیر، 04 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
mohsin naqvi
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

لاہور(دوست نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ون کانسٹی ٹیوشن سے میرا موقف بالکل آج بھی وہی ہے جو پہلے دن سے تھا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون کانسٹی ٹیوشن سے میرا موقف بالکل آج بھی وہی ہے جو پہلے دن سے تھا، سی ڈی اے کا بھی موقف یہی ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر بیچا گیا، اب کمیٹی بنا دی گئی ہے تو اس کے سامنے بھی ہم یہی موقف رکھیں گے، انشااللہ جیت قانون کی ہو گی۔محسن نقوی نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے ایسا نہیں ہو سکتا کہ غریب کے لیے قانون الگ ہو اور امیر کے لیے قانون الگ، پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا scam نہیں ہوا ہوگا جس میں ہر کوئی ملوث ہے، 21 سال وہ پیسے کھلاتا رہا اور یہ لوگ کھاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تجویز دوں گا کہ ہمیں بلڈنگ کے پیچھے نہیں جانا چاہیے بلکہ ان لوگوں کے پیچھے بھی جانا چاہیے جنہوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا، میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ جو سی ڈی اے کا موقف ہے، میں اس کی بھرپور حمایت کروں گا اور مکمل سپورٹ کروں گا۔

ٹیگز: #islamabad #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں