یکم مئی محنت کشوں کی جدوجہد، قربانیوں اور حقوق کی یاد دلاتا ہے،چیرپرسن بی آئی ایس پی کا مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد۔1مئی (دوست نیوز):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ یکم مئی محنت کشوں کی جدوجہد، قربانیوں اور حقوق کی یاد دلاتا ہے،مزدور طبقہ پاکستان کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے ان کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی ۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مزدوروں اور کمزور طبقات کی فلاح کے لیے کوشاں ہے،شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وژن مزدور دوست تھا،مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ایک مہذب اور منصفانہ معاشرے کی پہچان ہے۔
سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سماجی تحفظ کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے، بی آئی ایس پی اس خلا کو پر کر رہا ہے،بی آئی ایس پی کے ذریعے لاکھوں محنت کش خاندانوں کو مالی سہارا دیا جا رہا ہے،مزدوروں کو باعزت روزگار، صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور غیر رسمی شعبے کے مزدوروں کا تحفظ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔یومِ مزدور ہمیں استحصال کے خلاف کھڑے ہونے اور انصاف کے قیام کا درس دیتا ہے۔
Leave a Reply