تازہ ترین
تازہ ترین

ریفارم یو کے پارٹی کے امیدوار افتخار احمد بٹ کی انتخابی مہم میں تیزی، مقامی مسائل کے حل کا عزم

📅 Thursday، 30 April 2026 ✍️ Editor ⏱ 4 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
iftikhar butt uk
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آج تک لیبر پارٹی نے ان بنیادی مسائل کے لیے کچھ نہیں کیا، جبکہ ریفارم پارٹی قانونی طریقے سے ہر شہری کو سیکیورٹی فراہم کرے گی

مانچسٹر (سپیشل رپورٹ) برطانیہ میں ہونے والے مقامی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ مانچسٹر کے علاقے کرمسل اور چیتھم ہل (Crumpsall & Cheetham Hill) سے ریفارم یو کے (Reform UK) کے امیدوار افتخار احمد بٹ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کی تقدیر بدلنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سیکیورٹی اور صفائی اولین ترجیحات

مقامی ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد بٹ نے کہا کہ اس وقت علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ سیکیورٹی اور امن و امان ہے۔ انہوں نے لیبر پارٹی کی سابقہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “آج تک لیبر پارٹی نے ان بنیادی مسائل کے لیے کچھ نہیں کیا، جبکہ ریفارم پارٹی قانونی طریقے سے ہر شہری کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ علاقے میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کو بہتر بنانا بھی ان کے منشور کا حصہ ہے۔

کمیونٹی کا اتحاد اور 42 سالہ رفاقت

افتخار احمد بٹ نے اپنی مہم کے دوران اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ووٹرز سے رابطہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ گزشتہ 42 سال سے کرمسل اور چیتھم ہل میں مقیم ہیں اور یہاں کے لوگوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا:
“میں تمام کمیونٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہم مل کر کام کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، چاہے وہ کسی بھی کلچر یا پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں۔”

ریفارم پارٹی کے بارے میں خدشات کا ازالہ

ریفارم پارٹی کے حوالے سے پائے جانے والے بعض خدشات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ریفارم پارٹی کسی کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ “لوگ کہتے ہیں کہ یہ پارٹی ایشینز کے خلاف ہے یا لوگوں کو ڈیپورٹ کرنا چاہتی ہے، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔”
انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی کا مقصد نظام میں بہتری لانا ہے، خاص طور پر ہوٹلوں میں مقیم افراد پر اٹھنے والے یومیہ لاکھوں پاؤنڈز کے اخراجات کو کم کر کے انہیں مناسب رہائش فراہم کرنا اور غیر قانونی معاملات کو قانونی طریقے سے حل کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت اور عوام پر بوجھ کم ہو سکے۔

عوامی حمایت اور شکریہ

افتخار احمد بٹ نے ریفارم پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں امیدوار نامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے ملنے والی بھرپور حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ 7 مئی کو ہونے والے انتخابات میں ان کے حق میں ووٹ دے کر علاقے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

ٹیگز: #iftikhar butt #reform party #افتخار احمد بٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *