تازہ ترین
بزنس

نیب کی غیرمعمولی کارکردگی،پہلی سہ ماہی میں 2962 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری، اربوں ایکڑ سرکاری زمین واگزار

📅 Wednesday، 29 April 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
NAB
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔29اپریل (دوست نیوز):قومی احتساب بیورو نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں احتساب کے میدان میں نمایاں پیشرفت کرتے ہوئے 2962 ارب روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33 گنا زیادہ ہے۔

قومی احتساب بیورو(نیب ) ہیڈ آفس اسلام آباد میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سال 2026 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2,962 ارب روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں یہ رقم 91.01 ارب روپے تھی۔رپورٹ کے مطابق نیب لاہور اور ملتان نے مشترکہ کارروائیوں میں 23.33 ارب روپے مالیت کی 4,034 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرائی جبکہ نیب کراچی اور سکھر نے 2,891.38 ارب روپے مالیت کی 54,387 ایکڑ سرکاری زمین واپس حاصل کی۔

اسی طرح نیب بلوچستان نے بھی 36.54 ارب روپے مالیت کی 51,577 ایکڑ سرکاری زمین سرکاری تحویل میں لے لی۔اسی عرصے میں پلی بارگین، نیلامی اور عدالتی جرمانوں کی مد میں 11.085 ارب روپے کی براہِ راست ریکوری بھی کی گئی۔ دھوکہ دہی کے کیسز میں 6,475 متاثرین کو مجموعی طور پر 1.78 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم واپس کی گئی۔

نیب کے مطابق صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مزید بڑے مالی اور اراضی ریکوری کے مواقع بھی سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں 4.37 ٹریلین روپے مالیت کی تقریباً 9 لاکھ ایکڑ سرکاری زمین جبکہ سندھ میں 10.96 ٹریلین روپے مالیت کی 452,968 ایکڑ سرکاری زمین کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

اس مقصد کے لئے پنجاب اور سندھ میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی نگرانی میں خصوصی ٹاسک فورسز قائم کر دی گئی ہیں تاکہ سرکاری زمینوں کی واپسی اور قانونی تصفیے کے عمل کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔نیب کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف مالی شفافیت اور گورننس میں بہتری آئے گی بلکہ عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کرپشن کے ذریعے ہتھیائے گئے قومی اثاثوں کی واپسی اور احتساب کے عمل کو بلا امتیاز اور شفاف انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگز: #economy #pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *