تازہ ترین
تازہ ترین

اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ایس آئی ایف سی کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

📅 Tuesday، 28 April 2026 ✍️ Editor ⏱ 3 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
shahbaz sharif
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کیا جائے، لائسنسنگ اور دیگر سروسز تک رسائی کے سارے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کی رفتار تیز کی جائے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ،وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ برآمدات بڑھانے کے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ریگولیٹری تعمیل پر عملدرآمد کو مزید آسان اور کم خرچ بنایا جائے،حکومت اور سرمایہ کاروں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کیا جائے، لائسنسنگ اور دیگر سروسز تک رسائی کے سارے نظام کی ڈیجیٹائزیشن کی رفتار تیز کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔اجلاس کو ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالےسے حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک ملکی برآمدات میں خصوصی اقتصادی زونز کا حصہ 3.7 فیصد رہا،مالی سال 2028ء تک ملکی برآمدات میں خصوصی اکنامک زونز کا حصہ 8 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے،صوبوں کی مشاورت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بزنس-ریڈی ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے،سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لئے حکومتی اجازت ناموں کے حصول آسان بنانے کیلئے تمام سروسز ڈیجیٹائز کی جا رہی ہیں جس کے لئے پاکستان ریگولیٹری رجسٹری قائم کی جا رہی ہے،ملک میں اس وقت 21 خصوصی اقتصادی زونز آپریشنل ہیں اور جون 2026ء تک یہ تعداد 26 ہو جائے گی،آسان کاروبار ایکٹ کے تحت سرخ فیتے کا خاتمہ ہوگا اور ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی سے سرمایہ کاری میں مزید سہولت فراہم ہو گی۔

ٹیگز: #bilal azhar kiani #breaking #haroon akhter #pakistan #pm pakistan #shahbaz sharif #sifc #special initiative facilitation center #taza tareen

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *