مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,260 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,590 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,260 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,590
بزنس

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی یورپی یونین وفد کو اصلاحات بارے بریفنگ

📅 پیر، 27 اپریل 2026 ✍️ Editor ⏱ 3 منٹ
dost news
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے بتایا کہ پاور ڈویڑن نے قومی گرڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کو اولین ترجیح

حکومت بجلی تقسیم کار کمپنوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر رہی ہے



اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےپاورسردار اویس احمد خان لغاری نے یورپی یونین کے پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد کو پاور سیکٹر میں جاری جامع اصلاحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس ضمن چار اہم اقدمات پر روشنی ڈالی اور ملک میں جاری نجکاری اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں یورپی سرمایہ کاروں کی شرکت کی دعوت بھی دی۔پیر کو وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے بتایا کہ پاور ڈویڑن نے قومی گرڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کو اولین ترجیح دی ہےجس کے تحت سمارٹ میٹروں کی بڑے پیمانے پر تنصیب،ٹرانسمیشن لائنوں کی توسیع اور اپ گریڈیشن، بڑے پیمانے پر بیٹری سٹوریج سسٹم کا انضمام اور پاور سیکٹر کے آلات کی مقامی طور پر تیاری پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ حکومت بجلی تقسیم کار کمپنوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر رہی ہے جس میں یورپی کمپنیوں کے لیے پرکشش مواقع موجود ہیں۔سردار اویس احمد خان لغاری نے دیگر اصلاحات کا بھی ذکر کیا جن میں پرانے اور غیر موثر آر ایف او (ریذیوئل فیول آئل) پر چلنے والے پاور پلانٹس کی فروخت شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئی جی سی ای پی (Indicative Generation Capacity Expansion Plan) سے تقریباً 7000 میگاواٹ کے مہنگےاور پابند پاور پلانٹس کو خارج کرکےپاکستان نے 17 ارب ڈالر کی قابل ذکر بچت حاصل کی ہے۔یورپی یونین کے وفد میں تھرایا تریمو، ڈائریکٹر یورپی انویسٹمنٹ بینک، راموناس کاروبلیس، یورپی یونین کے سفیر برائے پاکستان اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔ وفد نے پاور ڈویڑن کی جانب سے شروع کی گئی اصلاحات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے سرمایہ کاری کا ماحول نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد یورپی سرمایہ کار اب پاکستان کے پاور شعبے کے مختلف منصوبوں میں مالی تعاون اور عملی شرکت کرنا چاہیں گے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں