مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,260 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,590 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,260 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,590
بزنس

ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی 38 ویں ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی 38 ویں علاقائی کانفرنس ، پاکستان کا زرعی و غذائی نظام کو بہتر بنانے کےمنصوبے کا اعلان ، پاکستان کا زرعی و غذائی نظام کو بہتر بنانے کےمنصوبے کا اعلان

📅 ہفتہ، 25 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی 38 ویں ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی 38 ویں علاقائی کانفرنس ، پاکستان کا زرعی و غذائی نظام کو بہتر بنانے کےمنصوبے کا اعلان ، پاکستان کا زرعی و غذائی نظام کو بہتر بنانے کےمنصوبے کا اعلان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔25اپریل (دوست نیوز):ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی 38 ویں علاقائی کانفرنس میں پاکستان نے زرعی و غذائی نظام (ایگری فوڈ سسٹمز) کو بہتر بنانے کےمنصوبے کا اعلان کیا جس میں خوراک کی فراہمی، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون پر توجہ دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے 38 ویں وزارتی اجلاس کے دوران پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے قومی اور عالمی سطح پر غذائی چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات کو اجاگر کیا۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق کانفرنس کا افتتاح برونائی دارالسلام کے شہزادہ حاجی المحدثی باللہ (Prince Haji Al-Muhtadee Billah) نے کیا۔ اس موقع پر پاکستانی وزیر نے ان سے ملاقات کی اور پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے سلطان حاجی حسنال بولکیہ (Sultan Haji Hassanal Bolkiah) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے موقع پر وزیر نے برونائی کے وزیر برائے بنیادی وسائل و سیاحت عبدالمناف متوسین ( Abdul Manaf Metussin) سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ماہی گیری، آبی زراعت، زرعی ٹیکنالوجی اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: #economy #international #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں