مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 20°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,635 PKR Bitcoin $79,465 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,635 PKR Bitcoin $79,465
تازہ ترین

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا


اسلام آباد (دوست نیوز)  ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان آمد کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایران کے نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ہمراہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ ترجمان کے مطابق خطے میں امن کی بحالی اور امریکا کی جانب سے مسلط جارحانہ جنگ کے خاتمے سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں