مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,847 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,847
عالمی

پوپ لیو کا امریکا اور ایران پر جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات جاری رکھنے پر زور

📅 جمعہ، 24 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 1 منٹ
پوپ لیو کا امریکا اور ایران پر جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات جاری رکھنے پر زور
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ویٹیکن سٹی۔24اپریل (دوست نیوز):پوپ لیو نے امریکا اور ایران پر جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ نے ایران میں بے قصور لوگوں کی ایک پوری آبادی کو متاثر کیا ہے۔

بی بی سی نیوز کے مطابق چار افریقی ممالک کے دورے کے بعد روم واپسی پر طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں امن کے لیے مکالمے کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کروں گا، تاکہ تمام فریق امن کے فروغ، جنگ کے خطرے کے خاتمے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں سب کو اس بات کی ترغیب دینا چاہتا ہوں کہ وہ نفرت اور تقسیم کے بجائے امن کی ثقافت سے جنم لینے والے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

ٹیگز: #international #iran #pakistan #pop lio
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں