مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 25°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,874 PKR Bitcoin $80,153 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,874 PKR Bitcoin $80,153
قومی

اوورسیز کشمیریز کنونشن کے بعد پہلی زرعی کانفرنس کا انعقاد

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 3 منٹ
اوورسیز کشمیریز کنونشن کے بعد پہلی زرعی کانفرنس کا انعقاد
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

دوست نیوز

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی سرپرستی میں اوورسیز کشمیریز کنونشن کے بعد پہلی زرعی کانفرنس کا انعقاد اور ان کی شاندار کامیابی ریاستی عوام کی معاشی خودکفالت زراعت اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے عالمی بریک تھرو ثابت ہو گی وزیراعظم کے ویژن کے تیسرا مرحلہ قومی اتفاق رائے سے عالمی ٹور ازم کانفرنس کا انعقاد کی بدولت غربت بے روگاری معاشی بدحالی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ، اسی طرح دار الحکومت مظفرآباد کو مثالی شہر بنانے اور اس کا بیوٹیفیکشن پلان کیلئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے پچیس کروڑ روپے کے خطیر فنڈز فراہم کر دیئے ہیں تاکہ اپنی اور اپنے والد محترم راجہ ممتاز حسین راٹھور کی مظفرآباد سے دلی عقیدت کا عملی مظاہرہ چشم فلک دیکھے اسی طرح اربوں روپے کے تعلیمی پیکچ کی منظوری اور فی حلقہ تیس کلومیٹر سڑکوں کے ٹینڈر بلا سود قرضوں کی اجرائیگی کشمیر بینک کو شیڈول بنانے جیسے انقلابی اقدامات سے حقیقی تبدیلی کی راہیں کھلیں گی ، ہماری مثالی کارگردگی کی بنا پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران عام انتخابات میں لینڈ سلائیڈنگ وکٹری حاصل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے ائیرپورٹ رن وے پر ایک روزہ زرعی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر افواج پاکستان سمیت سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت نظریہ استحکام پاکستان ریاستی تشخص قومی وقار عوامی مفادات کے تحفظ اعتماد سازی سے فیصلوں میں قومی شہرت یافتہ ہے اس لئے کہ پیپلز پارٹی کا منشور روٹی کپڑا مکان ہے جو اسلام ہمارا دین سوشل ازم ہماری معیشت جمہوریت ہماری سیاست اور طاقت کا سر چشمہ عوام کے چار بنیادی اصولوں پر کاربند ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
ٹیگز: #AJK #pakistan
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں