مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 25°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,874 PKR Bitcoin $80,153 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,874 PKR Bitcoin $80,153
قومی

گلگت بلتستان کے نگران وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے دفتر کا دورہ

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 3 منٹ
گلگت بلتستان کے نگران وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے دفتر کا دورہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سلام آباد۔18اپریل (دوست نیوز):گلگت بلتستان کے نگران وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی غلام عباس نے ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا،انہوں نے کمپنی کے وفد کے ساتھ گلگت بلتستان کے علاقہ میں آئی سی ٹی کی ترقی سے متعلق باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ہواوے وفد ن ے ہواوے آئی سی ٹی سرٹیفیکیشن پروگرام کے ذریعے صلاحیت سازی کے اقدامات کی حمایت میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے مواقع کے لیے ضروری ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔وفد نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں وزیر اعظم کے آئی سی ٹی ٹریننگ انیشیٹو کو فروغ دینے کے حوالہ سے بھی نگران وزیر سے تعاون کی درخواست کی تاکہ اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں اور صوبے کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے فوری روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے فنی اور پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔ فریقین نے ایک تربیت یافتہ ٹیلنٹ پول تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو اقتصادی ترقی میں مدد دے سکے اور خطے کی ترقی پذیر افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کر سکے۔

اجلاس میں گلگت بلتستان حکومت کے اہم شعبوں بشمول سیاحت، صحت کی دیکھ بھال اور کان کنی کو ڈیجیٹائز کرنے کے مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ ان شعبوں میں ڈیجیٹل تبدیلی سے خدمات کی فراہمی، شفافیت اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ ملاقات کا اختتام علاقہ میں آئی سی ٹی کے مجموعی منظر نامہ کے استحکام کے لیے مل کر کام کرنے اور ٹھوس اقدامات کے باہمی عزم کے ساتھ ہوا۔ فریقین نے ہر فرد، گھر اور ادارہ تک ڈیجیٹل رسائی اور جدت لانے کے اپنے مشترکہ وژن کی توثیق کی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
ٹیگز: #GB #pakistan
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں