مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,616 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,616
قومی

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس، عوام کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم

📅 جمعہ، 24 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 4 منٹ
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس، عوام کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

حیدرآباد۔ 23 اپریل (دوست نیوز):صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (آئی پی سی ) پروٹوکولز پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام صحت کے اداروں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کا مقصد سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز میں انفیکشن سے بچاؤ کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ تمام ضلعی و تحصیل سطح کے ہسپتالوں، آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز میں آئی پی سی پروٹوکولز پر مکمل عمل کیا جائے تاکہ مریضوں اور طبی عملے کو انفیکشن سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی، سینیٹیشن، حفاظتی کٹس کے استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آئی پی سی پروٹوکولز پر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے لیے ایک آڈٹ ٹیم بنائی جائے گی جو ہر ماہ مختلف صحت مراکز کا دورہ کریں گی جہاں پر بھی غفلت نظر آئی اس اسپتال کے ایم ایس کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ تمام صحت مراکز میں آئی پی سی گائیڈ لائنز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی، طبی عملے کی ٹریننگ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا،حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئی پی سی کے پروٹوکولز پر ہر صورت میں عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ضلع، تحصیل سطح پر آئی پی ایس کے متعلق قائم کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔ صوبائی وزیر صحت نے پیپلز میڈیکل اسپتال میں مائیکرو بائیولاجی لیب کھولنے کے لیے اسپتال کے ایم ایس کو ہدایات دی اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر آصف شاہ نے انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) پروٹوکولز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

اور بتایا کہ آئی پی سی پروٹوکولز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہم 80 فیصد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں اس لیے ڈاکٹرز حضرات ان پروٹوکولز پر عمل ضرور کریں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز حیدرآباد ڈاکٹر وقار احمد سمیت شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، پی پی ایچ آئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ٹیگز: #health #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں