تازہ ترین
تازہ ترین

صدرِ مملکت کا ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

📅 Friday، 24 April 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔24اپریل (دوست نیوز):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔

جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ معصوم بچے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت جب پاکستان کی قیادت خطے اور دنیا میں امن کے لیے سر توڑ کوشش کررہی ہے دہشتگرد ہماری اس کوشش کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم دہشتگردی کو بھی شکست دیں گے اور خطے اور دنیا میں امن کیلیے اپنا قائدانہ کردار بھی ادا کرتے رہیں گے۔

ٹیگز: #international #pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *