تازہ ترین
تازہ ترین

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے کمی ریکارڈ

📅 Thursday، 23 April 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔23اپریل ()دوست نیوز):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,200 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,458 روپے کمی کے بعد 427,779 روپے سے کم ہو کر 423,321 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 392,145 روپے سے کم ہو کر 388,058 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 225 روپے کمی سے 8,099 اور دس گرام چاندی کی قیمت 193 روپے کمی کے بعد 6,943 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,766 ڈالر سے کم ہو کر 4,714 ڈالر ہو گئی۔

ٹیگز: #gold #international #pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *