تازہ ترین
تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر

📅 Wednesday، 22 April 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
shahbaz sharif
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔22اپریل (دوست نیوز):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی پر عملدرآمد جاری رکھیں گے اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں ایک جامع ’’امن معاہدہ‘‘ تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ ذاتی حیثیت میں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے صدر ٹرمپ کے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے جنگ بندی میں توسیع کی تاکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دیئے گئے اعتماد کے پیش نظر تنازعہ کے مذاکراتی حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق جنگ بندی پر عملدرآمد جاری رکھیں گے اور تنازعہ کے مستقل حل کے لئے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں ایک جامع ’’امن معاہدہ‘‘ تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔

ٹیگز: #international #iran #pakistan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *