مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,758 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,220 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,758 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,220
تازہ ترین

پاکستان نیوی نے تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائلکی کامیاب لائیو فائرنگ کا مظاہرہ کیا ہے

📅 منگل، 21 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
پاکستان نیوی نے تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائلکی کامیاب لائیو فائرنگ کا مظاہرہ کیا ہے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 21 اپریل 2026

پاکستان نیوی نے تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل — جو کہ مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ ویپن سسٹم ہے — کی کامیاب لائیو فائرنگ کا مظاہرہ کیا ہے، جو درست نشانے کی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا بھرپور اظہار ہے۔

ایئر لانچڈ کروز میزائل نے اپنے مشن کو غیر معمولی درستگی کے ساتھ مکمل کیا، جس سے پاکستان نیوی کی اس جنگی صلاحیت کی تصدیق ہوئی کہ وہ طویل فاصلے تک دشمن کے سمندری خطرات کو بروقت تلاش، نشانہ اور فیصلہ کن انداز میں ختم کر سکتی ہے۔

پاکستان نیوی کا یہ مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے پاکستان کی مسلح افواج کی روایتی میدان میں کثیر جہتی اور مربوط حملہ آور صلاحیت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

پاکستان نیوی ملک کے بحری مفادات اور خودمختار سمندری حدود کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔

صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے اس اہم سنگِ میل کے حصول پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹیگز: #international #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں