بیجنگ ۔20اپریل (دوست نیوز):بیجنگ ہاف میراتھن میں ہیومنائیڈ (انسان نما) روبوٹ نے حقیقی انسان رنرز کے مقابلے میں دوڑتے ہوئے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق فاتح روبوٹ، جو خودکار نیویگیشن سسٹم سے لیس تھا اور چینی سمارٹ فون کمپنی آنر (Honor) کی طرف سے دوڑ رہا تھا، نے تقریباً 21 کلومیٹر کا فاصلہ 50 منٹ اور 26 سیکنڈ میں مکمل کیا،
جس کی اوسط رفتار تقریباً 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، اس طرح اور اس نے مردوں کے موجودہ عالمی ریکارڈ 57 منٹ 20 سیکنڈ کو توڑ دیا، جو یوگنڈا کے ایتھلیٹ جیکب کیپلِمو کے پاس ہے۔



