مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 414,693 PKR Bitcoin $79,470 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 414,693 PKR Bitcoin $79,470
تازہ ترین

سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن ، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خوارج ہلاک

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن ، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خوارج ہلاک
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

راولپنڈی۔20اپریل (دوست نیوز):سکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خوارج سرغنہ وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبارکو ہلاک کر دیا۔پیر کو آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خوارج جن میں خارجی سرغنہ وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبارکو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سے ایک خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔خارجی سرغنہ وحید اللہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو شہید کرنےسمیت متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

وہ 21 فروری 2026 کو بنوں ضلع میں ہونے والے ایک خودکش حملے کا مرکزی ہینڈلر بھی تھاجس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ آپریشن نہ صرف اس گھناؤنے عمل کا بدلہ ہے بلکہ مرکزی مجرم کو انجام تک پہنچایا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو بھی ناکام بنایا۔علاقے میں موجود دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہےجبکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
ٹیگز: #pakistan
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں