مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,260 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,590 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,260 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,590
تازہ ترین

امریکا میں امیگریشن حراست میں رواں سال اب تک 17 افراد ہلاک

📅 اتوار، 19 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
امریکا میں امیگریشن حراست میں رواں سال اب تک 17 افراد ہلاک
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

واشنگٹن۔19اپریل (دوست نیوز):امریکا میں امیگریشن حراست کے دوران رواں سال اب تک 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شنہوا کے مطابق یہ انکشاف امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی جانب سے جاری کردہ قیدیوں کی اموات سے متعلق رپورٹس میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واقعہ جمعرات کو سامنے آیا جب ایک 27 سالہ کیوبن شہری 12 اپریل کو میامی کے ایک وفاقی حراستی مرکز میں اپنے سیل میں بے ہوش حالت میں پایا گیا۔

طبی امداد کی کوششوں کے باوجود اسے مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ موت کی وجہ تاحال زیر تفتیش ہے۔این بی سی نیوز کے مطابق آئی سی ای نے 2025 میں مجموعی طور پر 33 زیر حراست افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی جو دو دہائیوں سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ 2024 میں یہ تعداد 11 رہی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اپریل کے اوائل تک آئی سی ای کی تحویل میں 60 ہزار سے زائد تارکین وطن موجود تھے۔ اگرچہ حالیہ مہینوں میں اس تعداد میں کچھ کمی آئی ہے تاہم یہ سطح اب بھی اس وقت سے نمایاں طور پر زیادہ ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں آئے تھے۔

ٹیگز: #FIA #immigrition #international #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں