تین خصلتوں پر محافظت
Being consistent in guarding (maintaining) three qualities
🍃 عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ… وَالْكَفَّارَاتُ الْمُكْثُ فِي الْمَسَاجِدِ بَعْدَ الصَّلَوَاتِ وَالْمَشْيُ عَلَى الْأَقْدَامِ إِلَى الْجَمَاعَاتِ وَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي الْمَكَارِهِ وَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ عَاشَ بِخَيْرٍ وَمَاتَ بِخَيْرٍ وَكَانَ مِنْ خَطِيئَتِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ…. [سنن الترمذي:3233] حسن
🍃 ابن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:…
• کفارات (گناہوں کو مٹا دینے والے اعمال) مندرجہ ذیل ہیں:
• (1)- نماز کے بعد مسجد میں بیٹھ کر دوسری نماز کا انتظار کرنا،
• (2)- پیدل چل کر نماز باجماعت کے لیے مسجد میں جانا،
• (3)- ناگواری کے باوجود باقاعدگی سے وضو کرنا،
• جو ایسا کرے گا خیر کی زندگی گزارے گا، اور خیر کے ساتھ مرے گا اور اپنے گناہوں سے اس طرح پاک و صاف ہو جائے گا جس طرح وہ اس دن پاک و صاف تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔



