مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
تازہ ترین

فیلڈ مارشل کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات

📅 ہفتہ، 18 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
field marshal asim minur meeting with iran president
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

(دوست نیوز)

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف، اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تین روزہ سرکاری دورے کے بعد واپس لوٹ آئے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

ان ملاقاتوں میں خطے میں پائیدار امن کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال، جاری سفارتی کوششوں اور دیرپا امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر خاص زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے بات چیت، کشیدگی میں کمی اور تمام تنازعات کے پرامن حل کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے دی جانے والی گرمجوش مہمان نوازی پر گہری قدردانی کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات
فیلڈ مارشل کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات
فیلڈ مارشل کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات
فیلڈ مارشل کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات
فیلڈ مارشل کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات
فیلڈ مارشل کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات
ٹیگز: #field marshal asim munir #international #iran #iran america war #islambad talks #ispr
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں