مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
بزنس

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے اضافہ ریکارڈ

📅 جمعہ، 17 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 12627 روپے کمی ریکارڈ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔16اپریل (دوست نیوز):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 4 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 4 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,200 روپے اضافے کے بعد 431,637 روپے سے بڑھ کر 432,837 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 395,681 روپے سے بڑھ کر 396,781 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 110 روپے اضافے سے 8,514 اور دس گرام چاندی کی قیمت 94 روپے اضافے کے بعد 7,299 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,811 ڈالر سے بڑھ کر 4,825 ڈالر ہو گئی۔

ٹیگز: #economy #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں