مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
بزنس

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے اضافہ ،فی تولہ 5 لاکھ 3 ہزار462 روپے کا ہوگیا

📅 بدھ، 15 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا
image

اسلام آباد۔15اپریل (دوست نیوز):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 3 ہزار462 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 3 ہزار462 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,001 روپے اضافے کے بعد 428,636 روپے سے بڑھ کر 431,637 روپے ہوگئی اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 392,930 روپے سے بڑھ کر 395,681 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے اضافے سے 8,404 اور دس گرام چاندی کی قیمت 124 روپے اضافے کے بعد 7,205 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,776 ڈالر سے بڑھ کر 4,811 ڈالر ہو گئی۔

ٹیگز: #capital #exchange #gold #gold price #investment #price
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں