مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,249 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,131 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,249 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,131
بزنس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی

📅 بدھ، 15 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
psx
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔15اپریل (محمد خالد):کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز ہی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کر دیا۔ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 4000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 1,69,561 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔ مارکیٹ میں یہ تیزی بینکنگ، توانائی اور سیمنٹ سیکٹرز میں بھرپور خریداری کے باعث دیکھنے میں آئی۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا تھا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 5,043 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,65,634 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مسلسل دوسرے روز کی اس زبردست کارکردگی نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں کے قریب پہنچا دیا ہے۔ماہرین کے مطابق معاشی اشاریوں میں بہتری، سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد اور ممکنہ پالیسی استحکام اس تیزی کی بڑی وجوہات ہیں، جبکہ آئندہ دنوں میں بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں