مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور (کل) جمعرات کو مزید دو اہم میچز کھیلے جائیں گے

📅 بدھ، 15 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا
image

محمد خالد

اسلام آباد۔15 اپریل: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور (کل) جمعرات کو مزید دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، جن کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری اس ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، جہاں ہر ٹیم جیت کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

شیڈول کے مطابق پہلا میچ حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈیز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔ حیدرآباد کنگز مین کی قیادت آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کریں گے جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم کو وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان لیڈ کریں گے۔

اسی روز دوسرا اہم مقابلہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اسی مقام نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی قیادت آسٹریلوی اسٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر کریں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آل راؤنڈر شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

شائقین کرکٹ کے لیے یہ دن نہایت اہم ہوگا کیونکہ دونوں میچز میں مضبوط ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جس سے کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

ٹیگز: #icc #iol #pakistan #psl
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں