عالمی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وضاحت کا دل سے شکریہ
✓ لنک کاپی ہو گیا
اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وضاحت کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کے لیے’’میرے عزیز بھائی‘‘ کے الفاظ کا استعمال کیا۔ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا مؤقف امریکی میڈیا کی طرف سے غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ہم پاکستان کی کوششوں کے بے حد شکر گزار ہیں اور ہم نے کبھی بھی اسلام آباد آنے سے انکار نہیں کیا۔ ہماری اصل توجہ ایک غیر قانونی جنگ کے مکمل اور دیرپا خاتمے کی شرائط پر ہے جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔
