اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آئین کی تیاری اور منظوری میں تعمیری کردار ادا کیا اور جمہوریت میں عوامی طرز حکمرانی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے قابل قدر کاوشیں کیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ قومی اور سیاسی و آئینی خدمات پر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، ذوالفقار علی بھٹو نے وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کی ترقی و خوشحالی اور مضبوط دفاع کے تناظر میں خلوص نیت سے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ آئین پاکستان 1973 کی تیاری اور منظوری میں ذوالفقار علی بھٹو نے تعمیری کردار ادا کیا جسے پارلیمانی نظام کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت میں عوامی طرز حکمرانی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے قابل قدر کاوشیں کیں۔ وزیراعظم کی حیثیت سے ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی عالمی افق پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین کی تیاری اور منظوری میں تعمیری کردار ادا کیا ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف
Govt. Scheme
PHA Flats
Affordable Housing · Pakistan
🏠 1 & 2 Bed
✅ Easy Installments
🏛️ Govt. Approved
Starting from PKR 35 Lac
Enquire Now
0300-7880786
Dost Marketing



