مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 25°C
جمعہ، 30 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.60 EUR/PKR 308.73 GBP/PKR 369.22 سونا/تولہ (عالمی) 413,785 PKR Bitcoin $78,517 USD/PKR 276.60 EUR/PKR 308.73 GBP/PKR 369.22 سونا/تولہ (عالمی) 413,785 PKR Bitcoin $78,517
قومی

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، سید امجد علی شاہ صدر منتخب

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، سید امجد علی شاہ صدر منتخب
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، سید امجد علی شاہ صدر منتخب

لاہور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026-27 میں عاصمہ جہانگیر گروپ (انڈیپنڈنٹ گروپ) کے امیدوار سید امجد علی شاہ صدارتی نشست پر کامیاب ہوگئے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سید امجد علی شاہ نے لاہور میں 644 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ (پروفیشنل گروپ) کے امیدوار سردار امان خان 400 ووٹ حاصل کرسکے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے ملک بھر میں 13 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے، جہاں مجموعی طور پر 4 ہزار 634 وکلا ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے درمیان مختلف عہدوں پر مقابلہ ہوا۔

سیکریٹری کی نشست کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے محمد عارف اعوان اور پروفیشنل گروپ کے میاں عرفان اکرم میدان میں تھے، جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری اور فنانس سیکریٹری سمیت دیگر عہدوں پر بھی امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

سید امجد علی شاہ کی کامیابی پر احسن بھون نے وکلا برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

نومنتخب صدر سید امجد علی شاہ نے کامیابی پر وکلا برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وکلا کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد دی اور نومنتخب صدر سید امجد شاہ سمیت کامیاب امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں