مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,905 PKR Bitcoin $80,157 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 416,905 PKR Bitcoin $80,157
قومی

شزا فاطمہ خواجہ کا گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026 سے خطاب

📅 ✍️ ⏱ 5 منٹ
وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026 کے موقع پر خطاب کر رہی ہیں۔
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سیئول/اسلام آباد (اے پی پی)۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت عوامی خدمات اور طرزِ حکمرانی کی پہلی نہیں بلکہ آخری تہہ ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ایک اے آئی ماڈل صرف اتنا ہی معیاری، منصفانہ اور قابلِ اعتماد ہو سکتا ہے جتنا کہ اس کے نیچے موجود بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہو اور جب حکومتیں ان بنیادی اصولوں کو نظر انداز کرتی ہیں تو وہ محض ایسے پائلٹ منصوبوں تک محدود رہ جاتی ہیں جو کبھی بڑے پیمانے پر نہیں پھیل سکتے اور جن پر عوام اعتماد نہیں کرتے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں جاری گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026 کے موقع پر ورلڈ بینک کے زیرِ اہتمام خصوصی پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی نے پاکستان کے تجربات کی روشنی میں اسلام آباد میں 150 ایکڑ اراضی پر آٹھ عالمی معیار کے عجائب گھر بنیں گے، محسن نقوی اے آئی کے محفوظ اور مؤثر نفاذ کے لئے چار بنیادی ستونوں کو ناگزیر قرار دیا۔

اہم نکات

  • مصنوعی ذہانت عوامی خدمات اور طرزِ حکمرانی کی آخری تہہ ہے، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا خطاب۔
  • نادرا کے 10 کروڑ سے زائد تصدیق شدہ قومی شناختی نظام کو ڈیجیٹل شناخت میں وسعت دی جا رہی ہے۔
  • سٹیٹ بینک کے فوری ادائیگی نظام راست کو فنڈز کی شفاف منتقلی کے لیے جوڑا گیا ہے۔
  • ورلڈ بینک کے تعاون سے ڈیپ منصوبے کے تحت پاکستان پہلا قومی ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر تشکیل دے رہا ہے۔
  • اردو اور علاقائی زبانوں پر مبنی پاکستان کا اپنا پہلا لارج لینگویج ماڈل براق تیار کیا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور چار بنیادی ستون

انہوں نے بتایا کہ نادرا کے 10 کروڑ سے زائد تصدیق شدہ قومی شناختی نظام کو آن لائن تصدیق اور شہریوں کی رضامندی کے ساتھ ایک جامع ڈیجیٹل شناخت میں وسعت دی جا رہی ہے تاکہ بغیر کسی انسانی مداخلت کے ذاتی نوعیت کی خدمات دی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سٹیٹ بینک کے فوری ادائیگی نظام ’’راست‘‘ کو اس عمل سے جوڑا گیا ہے تاکہ اے آئی ماڈل جیسے ہی امداد کے مستحق خاندان کی نشاندہی کرے، یہ نظام فنڈز کی منتقلی کو فوری اور شفاف طریقے سے حقیقت میں بدل سکے۔

ڈیپ منصوبہ اور ڈیٹا ایکسچینج لیئر وصل

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ’’ڈیپ‘‘ منصوبے کے تحت پاکستان اپنا پہلا قومی ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر تشکیل دے رہا ہے جس کا مرکزی محور ڈیٹا ایکسچینج لیئر ’’وصل‘‘ ہے۔ اس محفوظ اور انکرپٹڈ نظام کے ذریعے سرکاری محکموں کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ ممکن ہوگا، جبکہ اسی پلیٹ فارم پر ایک مرکزی ’’سٹیزن سپر ایپ‘‘ اور محققین و اسٹارٹ اپس کے لیے اوپن ڈیٹا ایکو سسٹم ’’نوڈ‘‘ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کو پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی جاری کردہ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی کا قانونی تحفظ حاصل ہے، جس کے تحت سرکاری ڈیٹا کی درجہ بندی اور آڈٹ ٹریلز کو لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اے آئی صرف انسانی فیصلوں میں مدد فراہم کرے گی مگر شہریوں کے حقوق کا حتمی فیصلہ خود صادر نہیں کرے گی۔

خودمختار اے آئی انفراسٹرکچر اور براق ماڈل

اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے پاکستان کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے قومی پروگرام کے تحت ایک خودمختار اے آئی انفراسٹرکچر قائم کر رہی ہے تاکہ ملکی کمپیوٹ کیپیسٹی کے ذریعے پاکستانی ڈیٹا ملک کے اندر ہی پروسیس ہو اور اس کی معاشی قدر پاکستان میں ہی رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اردو اور علاقائی زبانوں پر مبنی پاکستان کا اپنا پہلا لارج لینگویج ماڈل ’’براق‘‘ بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی ہر عام شہری کی دسترس میں ہو۔ انہوں نے ورلڈ بینک کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بنیادی ڈھانچہ بچھانا ایک سست عمل دکھائی دیتا ہے، لیکن ایک بار جب یہ ڈیجیٹل پٹڑیاں تیار ہو جائیں تو اس پر ہر نئی اے آئی سروس کو لانچ کرنا انتہائی تیز، سستا اور محفوظ ہو جاتا ہے۔

اہم سوالات و جوابات

گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026 کہاں منعقد ہوئی؟

یہ سمٹ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں منعقد ہوئی جہاں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے خطاب کیا۔

پاکستان کا پہلا قومی ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کس منصوبے کے تحت بن رہا ہے؟

یہ انفراسٹرکچر ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ڈیپ منصوبے کے تحت تشکیل دیا جا رہا ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں