مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 414,909 PKR Bitcoin $80,584 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 414,909 PKR Bitcoin $80,584
قومی

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو اسلام آباد میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی جا رہی ہے۔
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی)۔ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو عوامی خدمات، ادارہ جاتی اور سماجی و معاشی ترقی میں ان کے اہم کردار پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی ہے۔ بدھ کو مالدیپ کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مالدیپ کے صدر کو اسلام آباد میں یہ اعزازی ڈگری وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دی۔

اہم نکات

  • مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔
  • یہ اعزاز عوامی خدمات، ادارہ جاتی اور سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار پر دیا گیا۔
  • ڈگری دینے کی خصوصی تقریب مالدیپ کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر منعقد ہوئی۔
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے صدر کو اعزازی ڈگری عطا کی۔
  • تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور مالدیپ کے صدر کے وفد کے ارکان نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء اور خیالات کا اظہار

تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور مالدیپ کے صدر کے وفد کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ مالدیپ کے صدر نے اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کے لیے نہیں، مالدیپ کے لئے بھی قابل فخر ہے، یہ اعزاز دونوں ملکوں کی لازوال دوستی کی علامت ہے۔

پاکستان اور مالدیپ کے دوطرفہ تعلقات

انہوں نے کہا کہ باہمی احترام اور اعتماد پاکستان اور مالدیپ کی دوستی کی بنیاد ہے۔ اعزازی ڈگری کے ذریعے مالدیپ کے عوام کو عزت دینے پر بھی اظہار تشکر کرتا ہوں۔ اعزازی ڈگری شکرگزاری کے ساتھ ساتھ نئی ذمہ داری کا احساس بھی ہے۔ مالدیپ کے صدر نے پاکستان کی حکومت اور با لخصوص بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔

اہم سوالات و جوابات

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو کون سی ڈگری دی گئی؟

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کو سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔

مالدیپ کے صدر کو یہ اعزازی ڈگری کس نے دی؟

مالدیپ کے صدر کو یہ اعزازی ڈگری وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دی جب کہ اس کا انعقاد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے کیا گیا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں