مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 434,156 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,802 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 434,156 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,802
تازہ ترین

پاکستان اور آئی ایف اے ایل پی اے میں پائلٹ تربیت اور فضائی تحفظ پر تعاون

📅 جمعہ، 25 ستمبر 2026 ✍️ Editor ⏱ 2 منٹ
pakistan and ilalpa
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان اور آئی ایف اے ایل پی اے میں پائلٹ تربیت اور فضائی تحفظ پر تعاون

مونٹریال: کینیڈا میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل ابڑو نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشنز (IFALPA) کے صدر کیپٹن رون ہائے سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عالمی پائلٹس کی تنظیم کے درمیان تعاون کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کیپٹن رون ہائے نے امریکہ سے خصوصی طور پر مونٹریال کا سفر کیا اور پاکستانی قونصل جنرل سے ملاقات میں پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت اور آئی ایف اے ایل پی اے کے درمیان ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر گفتگو کی۔

ملاقات میں پاکستانی پائلٹس کے لیے خصوصی تربیتی اور استعداد کار میں اضافے کے پروگرامز تیار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پروازوں کے تحفظ کو بہتر بنانے، آپریشنل معیار کو مضبوط کرنے اور پاکستانی پائلٹس کو بدلتے ہوئے عالمی ہوا بازی کے معیارات کے مطابق جدید معلومات، مہارتوں اور بہترین عالمی طریقہ کار سے آراستہ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ملاقات کو پاکستان کی ہوا بازی برادری اور آئی ایف اے ایل پی اے کے درمیان قریبی تعاون کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔ دونوں جانب سے پائلٹس کی پیشہ ورانہ ترقی، ادارہ جاتی تعاون اور پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں حفاظتی معیار کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس سلسلے میں آئی ایف اے ایل پی اے کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ بھی کرے گی، جس کے دوران پائلٹ تربیت، پیشہ ورانہ استعداد کار اور فضائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

iflapa
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں