مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.49 EUR/PKR 312.18 GBP/PKR 367.19 سونا/تولہ 430,629 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,843 USD/PKR 277.49 EUR/PKR 312.18 GBP/PKR 367.19 سونا/تولہ 430,629 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,843
قومی

ہتھکڑیوں میں حماد اظہر کی تصویر وائرل، لاہور کے طاقتور سیاسی خاندان کے سپوت کا نیا منظرنامہ

📅 پیر، 07 ستمبر 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
ہتھکڑیوں میں حماد اظہر کی تصویر وائرل، لاہور کے طاقتور سیاسی خاندان کے سپوت کا نیا منظرنامہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ہتھکڑیوں میں حماد اظہر کی تصویر وائرل، لاہور کے طاقتور سیاسی خاندان کے سپوت کا نیا منظرنامہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی ہتھکڑیوں میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ان کے خاندانی اور سیاسی پس منظر کا بھی تذکرہ شروع ہوگیا۔

یہ تصویر WE NEWS نے جاری کی ہے اور ان کے لوگو اور واٹر مارک کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

حماد اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے سابق میئر میاں محمد اظہر کے صاحبزادے ہیں۔ میاں اظہر لاہور کی سیاست میں ایک طویل عرصے تک انتہائی بااثر شخصیت رہے اور 1990 سے 1993 تک پنجاب کے گورنر کے منصب پر بھی فائز رہے۔ وہ وفاقی وزیر تجارت بھی رہ چکے تھے اور بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی تشکیل اور قیادت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

میاں اظہر کا شمار لاہور کے ان سیاسی خاندانوں میں ہوتا تھا جنہیں شہر کی سیاست اور کاروباری حلقوں میں خاص اثر و رسوخ حاصل رہا۔ ان کے صاحبزادے حماد اظہر نے بھی عملی سیاست میں قدم رکھنے کے بعد تیزی سے قومی سطح پر اپنی شناخت بنائی۔

حماد اظہر 2018 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر مملکت برائے محصولات کے علاوہ وفاقی وزیر اقتصادی امور، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار، وزیر خزانہ اور وفاقی وزیر توانائی جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔

کبھی وفاقی کابینہ میں اہم ترین معاشی وزارتوں کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے حماد اظہر کی اب ہتھکڑیوں میں سامنے آنے والی تصویر نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے، جہاں صارفین ان کے سیاسی سفر کے مختلف ادوار کو یاد کرتے ہوئے تصویر پر تبصرے کر رہے ہیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں