مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 23°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,061 PKR Bitcoin $79,992 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,061 PKR Bitcoin $79,992
قومی

ڈیجیٹل تجارت علاقائی اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کا نیا ذریعہ ہے، میاں کاشف اشفاق

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
ڈیجیٹل تجارت علاقائی اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کا نیا ذریعہ ہے، میاں کاشف اشفاق
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ڈیجیٹل تجارت علاقائی اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کا نیا ذریعہ ہے، میاں کاشف اشفاق

لاہور، 6 ستمبر: پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک خطے میں ڈیجیٹل تجارت معاشی انضمام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کا اہم ذریعہ بن چکی ہے، پاکستان کو چین سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کے ذریعے اس شعبے میں نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تجارت بین الاقوامی تجارت کی رکاوٹیں کم کرکے ترقی پذیر ممالک اور چھوٹے کاروباروں کو عالمی ویلیو چینز کا حصہ بننے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت اور تجارت میں اپنی شمولیت بڑھانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ توانائی، لاجسٹکس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بہتری کے ساتھ ڈیجیٹل رابطوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ایشیا پیسیفک ممالک کے درمیان مختلف علاقائی اور دوطرفہ تجارتی معاہدے ڈیجیٹل تجارت کے قواعد کو بہتر بنا رہے ہیں۔ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن ڈیجیٹل رابطوں جبکہ ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ ایگریمنٹ اعلیٰ معیار کے ڈیجیٹل تجارتی اصولوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے کے ممالک ڈیجیٹل تجارت کی رکاوٹیں کم کرکے ایک کھلے، جامع، متوازن اور باہمی مفاد پر مبنی ڈیجیٹل تجارتی نظام کے قیام کے لیے تعاون مزید بڑھائیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں